انٹرٹینمنٹ

نیتو کپورعالمی وبا کورونا سے صحت یاب ہوگئیں

بالی ووڈ : نامور اداکارہ ہ نیتو کپور ایک ہفتے میں ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں چندی گڑھ سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔

کوروناوائرس میں ایک ہفتہ مبتلا رہنے کے بعد اداکارہ کی بیٹی ’ردھیماکپور‘ نے والدہ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اُن کی والدہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکی ہیں، اُن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

اس کےعلاوہ ردھیما کپور نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے نیتو کپور کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close