Featuredانٹرٹینمنٹ

نیلم منیر نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

 پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے 11 دن کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب

اداکارہ نیلم منیر میں رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق سے دو دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ان کے بیمار ہونے کی خبریں تھیں تاہم انہوں نے خود 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ انہیں کورونا ہوگیا۔

کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ اگرچہ انہوں نے خود کو محفوظ کرنے کے لیے تمام لازمی اقدامات کر رکھے تھے تاہم اس کے باوجود وہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر شکر ادا کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ کے دیگر کسی فرد میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

کورونا کی تصدیق کرنے کے 11 دن بعد ہی اب نیلم منیر نے بتایا کہ ان کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو کورونا سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close