‘ہمارا شدید اختلاف تھا’ حنا الطاف کا والد سے متعلق انکشاف
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاری حناالطاف نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے اور والد کے دوران ایک وقت بہت زیادہ اختلاف تھا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ ’میرا اور والد کے درمیان ایک وقت میں بہت اختلاف رہا لیکن جب والد کی سرجری ہوئی تو میں نے سنا کہ وہ کسی کو بتارہے تھے کہ سرجری کے سارے اخراجات حنا نے ادا کیے ہیں وہ میری بیٹی نہیں بیٹا ہے۔
حنا الطاف نے بتایا کہ والد کا کہنا تھا کہ ’میرے دو بیٹے اور بھی ہیں لیکن حنا میرا تیسر ا بیٹا ہے، یہ میرا کندھا ہے سب سے مضبوط کندھا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’والد کے یہی الفاظ میری سب سے بڑی کامیابی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لیے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے جب وہ فولادی طریقے سے اپنے والد کے پیچھے کھڑی ہوجائے، ایک ایسے وقت میں جب وہ کندھے کمزور پڑ جائیں تو آپ کو ہونا چاہیے کہ نہیں میں ہی ادھر ہوں۔
حنا نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ والد کا جو ایک جملہ تھا کہ حنا میری بیٹی نہیں میرا بیٹا ہے اس چیز نے مجھے اندر سے بہت مضبوط بنادیا، ان کے یہی جملے میرے لیے سب کچھ ہیں۔