انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان نے شادی کرلی

 معروف بھارتی اداکارہ37 سالہ گوہر خان نے سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کرلی۔

گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متنازع ریئلٹی شو ‘بگ باس’ سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔

گوہر خان نے 2004 میں فلم ‘آن: مین ایٹ ورک’ میں مختصر کردار سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل ہی وہ ٹی وی پر اداکاری کی شروعات کر چکی تھیں۔

گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم ‘ونس اَپون ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار’ سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند دن قبل ہی ہوا تھا اور ان کی شادی کی تقاریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

تاہم اب انہوں نے باضابطہ طور پر اسلامی روایات کے مطابق زید دربار سے بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں شادی کرلی۔

شادی کے حوالے سے نشریاتی ادارے انڈیا ڈاٹ کام نے بتایا کہ گوہر خان نے نکاح کے موقع پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کا تیار کردہ لباس پہنا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close