انٹرٹینمنٹ

دپیکا نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

سالِ نو پر دپیکا پڈوکون نے اچانک اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردی۔

ابتدائی طور پر دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے تھے کہ آخر اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟

اکثر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دپیکا پڈوکون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

بعدازاں دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ‘میری آڈیو ڈائری میں خوش آمدید، جو میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ‘سب کے لیے 2020 غیر یقینی سال تھا لیکن میرے لیے یہ سال تشکر اور موجود رہنے سے متعلق بھی تھا’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں، میں خود کے لیے اور دوسروں کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون کی خواہش کرسکتی ہوں، نیا سال مبارک۔

تاہم دپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ان کی پرانی پوسٹس دوبارہ دیکھ سکیں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر دپیکا پڈوکون کے 5 کروڑ 25 لاکھ اور ٹوئٹر پر 2 کروڑ 77 لاکھ فالوورز ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close