ارمینہ خان کو بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پرگیا
بولڈ تصویر شیئر، اداکارہ ارمینہ خان کو کڑی تنقید کا سامنا
اداکارہ ارمینہ خان کو شوہر کے لئے تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ ارمینہ رانا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ تصویرشیئر کی جس میں وہ کالے رنگ کا مختصر لباس پہنے ہوئے ہیں اور انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر وہ شوہر کے لئے شیئر کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
تصویر شیئر کرنا ہی تھا کہ ان کے فالورز نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ وہ ایک اسلامی ملک میں رہ رہی ہیں اچھا ہے کہ وہ کینیڈا کے بجائے پاکستان کی ثقافت کو پروموٹ کریں ۔
View this post on Instagram
اپنے فالوورز کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ دونوں ممالک انہیں بہت پیارے ہیں اور وہ دونوں ممالک کی ثقافت پھیلانے کو ترجیح دیں گی ۔
View this post on Instagram
کچھ صارفین نے کہاکہ اداکارہ کو یہ تصویر شوہر کو واٹس ایپ کردینی چاہیے تھی لیکن شائد اداکارہ سستی شہرت حاصل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے صارف کو جواباًلکھاکہ آپ کا کمنٹ آپ کی سستی سوچ کی عکاسی کررہا ہے اور ان کے شوہر صارفین کے کمنٹس پڑھتے ہوئے ہنس رہے ہیں۔
View this post on Instagram
بعدازاں فالوورز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے پر اداکارہ نے اپنے کمنٹس کو بند کردیا ۔