اداکارہ انجم فقیہ ( کنڈلی بھاگیہ ) کی برقعہ چھوڑنے کی کہانی
بھارتی اداکارہ انجم فقیہ نے برقعے سے بکنی تک کی کہانی بیان کردی
ماڈلنگ کرنے پر والد نے گھر چھوڑنے کا کہا میں نے برقعہ چھوڑ کر بیک تھامہ اور گھر چھوڑ دیا
کنڈلی بھاگیہ سے شہریت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے شوبز کے بہت ہی خلاف تھے، تاہم ان کو شروع سے ہی شوبز کے ساتھ لگاو ٴتھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ضد کرکے میں نے اپنے والد سے ٹیلی ویژن گھر منگوایا ۔
جو میرے والد صاحب نے میری مان کر لا دیا، تاہم میرے دادا گھر میں ٹی وی لانے پر ہم سے دو سال تک ناراض رہے اور گھر چھوڑ گئے۔
انجم فقیہ نے کہا ہے کہ 2009 میں نے ماڈلنگ شروع کی جب گھر میں اپنے کام کے حوالے سے بتایا تو میرے والد صاحب نے سخت مخالفت کی ۔
میرے والد صاحب نے کہا کہ اگر شوبز میں کام کرنا ہے تو تمہیں گھر چھوڑنا ہوگا۔
جس پر انجم فقیہ نے بتایا کہ میں نے برقعہ چھوڑا اور بیگ پیک کرکے گھر چھوڑ دیا۔ انجم فقیہ نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہ ہوتے تھے
ایک فوڈ پوائنٹ والا مجھے روزانہ سبزی کا پلاوٴ دیتا تھا ۔ میں نے ممبئی کے ایک اسٹور میں سیلز ایگزیکٹو کے طور پر فیوم بیچنا شروع کرد یا ۔ لیکن گھر والوں نے کبھی رابطے کی کوشش نہیں کی ۔
برقعے سے بکنی تک کی کہانی بیان کرتے ہوئے انجم فقیہ نے کہا کہ گوا میں ایک ماڈلنگ اسائمنٹ بکنی پہننے کا ٹاسک ملا۔
اداکارہ کو کنڈلی بھاگیہ سے شہرت ملی اور بھارتی میں ہی معروف مانی جاتی ہیں ۔ دن با دن بھارتی خاتون اداکارہ کے مداحوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔