انٹرٹینمنٹ

شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش فروری میں منعقد کی جائے گی

ڈیانا کے اہم تقریبات میں زیب تن کئے گئے ملبوسات کی نمائش آئندہ سال فروری میں کنسنگٹن پیلس میں منعقد کی جائے گی، شاہی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کنسنگٹن پیلس میں منعقد ہونے والی ان کی ملبوسات کی یہ پہلی نمائش ہوگی، ملبوسات شاہی فیشن ڈیزائنر ڈیوڈ ایلزبتھ سے حاصل کئے گئے ہیں ۔

نمائش کا انعقاد 24 فروری کو کیا جائے گا، جس کا عنوان “ڈیانا کے فیشن کی کہانی”  دیا گیا ہے۔

نمائش میں وہ سیاہ گاؤن بھی شامل کیا جائے گا، جو انھوں نے امریکا کے دورہ کے دوران وائٹ ہاؤس میں اداکار جان ٹریولٹا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے زیب تن کر رکھا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا کے دیگر ملبوسات بھی نیلامی کےلئے پیش کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کنسنگٹن پیلس لیڈی ڈیانا کی جائے رہائش تھی، جہاں اب ان کے دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close