انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان اور فواد خان دوبارہ ہندوستان جاکر کام نہیں کرسکتے

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت کو بھی اپنے ملک میں دوسرے ممالک سے آنے والے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔عتیقہ اوڈھو ہندوستانی اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ بہت جلد ڈرامے”لیکن“ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سارہ اس ڈرامے میں ہم سب کے ساتھ موجود ہیں، میری صرف یہی خواہش ہے کہ ہندوستان بھی ہمارے فنکاروں کو ایسی ہی عزت دے جیسی پاکستان ہمیشہ سے ان کے فنکاروں کو دیتا آرہا ہے، لیکن شرم کی بات ہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان دوبارہ ہندوستان جاکر کام نہیں کرسکتے اور اپنی فلم کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکتے، کیوں کہ اگر ایسا ہوا تو انتہا پسند ان پر حملہ کریں گے۔

عتیقہ نے مزید کہا کہ صرف انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا گیا؟ کیوں کہ وہ ہندوستان میں کافی مقبول ہوگئے اور کچھ لوگوں کو شاید اچھا نہیں لگتا جب پاکستانی اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میری ہندوستانی حکومت سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کو اداکاروں کو ٹارگٹ بنانے سے روکیں، پاکستانی حکومت کی طرح ہندوستانی حکومت کو بھی دونوں ممالک میں آرٹ کے تبادلے میں اپنا کردار نبھانا چاہیے، اداکاروں کا شمار خیرسگالی سفیروں میں کیا جاتا ہے جن کی حفاظت کرنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close