خواتین کو بھی شوہروں کے نخرے اٹھانے اور برادشت کرنے چاہیے
خواتین کے مسئلے حل کرنے کے لیے گھر کے مرد ہی ان کا ساتھ دیں گے
ثروت گیلانی کے مطابق ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے کہ ہر بار لڑکا ہی لڑکی سے محبت کا اظہار کرے، انہیں کھانے کی دعوت دے گا اور وہی تعریف کرے گا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ لڑکیوں کو بھی یہ سب کام کرنے چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد آج تک وہ ضرور روز ایک کام ایسا کرتی ہیں جن سے ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے شادی شدہ خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں شوہروں کے نخرے اٹھانے اور برادشت کرنے چاہیے، کیوں کہ اس سے شوہر، اپنی اہلیہ کے ارد گرد رہتے ہیں۔
لازمی نہیں کہ ہر بار لڑکا ہی اظہار محبت کرے
View this post on Instagram
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون بیوی ہوکر بھی شوہر کے لاڈ نہیں اٹھائیں گی تو پھر باہر نخرے اٹھانے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے فیمنزم کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ اگرچہ وہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں مگر وہ خود کو فیمنسٹ قرار نہیں دیتیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ فیمنزم کے مطلب کو معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے میں مرد حضرات کا بھی کردار ہے اور بہت سارے مرد حضرات، خواتین سے بھی زیادہ فیمنسٹ ہوتے ہیں۔