انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان اور اصلاحان خاتون ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی

ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان نے پاکستانی مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔

اصلاحان خاتون نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ترکی و پاکستان کے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس دونوں ممالک کے مداحوں کو سنانے کے لیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری جانب پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ترکی اور پاکستان کے جھنڈوں کے رنگ کا فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ‘پاکستان اور ترکی’ کا کیپشن استعمال کیا تھا۔

جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائزہ خان شاید کسی ترک پروجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MARIA.B. (@mariabofficial)

اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثوم علی الہان اور عائزہ خان، پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔

ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ترک اور پاکستانی اداکارائیں ان کے لان کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close