انٹرٹینمنٹ

دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کے لیے کھول دیا گیا

دبئی کے تھیم پارک میں لگایا جانے والا دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے تھیم پارک میں سوائنگ رائیڈ نامی جھولا نصب کیا گیا جس کی گزشتہ دنوں کامیاب آزمائش بھی کی گئی اور اب اس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس جھولے کی اونچائی 460 فٹ ہے، اسے دنیا کا بلند ترین جھولا اس لیے قرار دیا جارہا ہے کیونکہ امریکی ریاست فلوریڈا میں 450 فٹ بلند سوئنگ رائیڈ نصب ہے۔

اس سے قبل فلوریڈا کے 450 فٹ بلندی والے جھولے کو دنیا کے بلند ترین جھولے کا اعزاز حاصل تھا۔

جھولے میں بیٹھنے والے تھیم پارک کا فضائی نظارہ کرسکتے ہیں جبکہ وہ اونچی اڑان سے محظوظ بھی ہوسکتے ہیں۔

تھیم پارک کے عہدیدار نے بتایا کہ جھولے میں 421 ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا، اسے بنانے میں 600 دن لگے جبکہ اسے نصب کرنے میں تقریباً تین ماہ کا عرصہ لگا۔ ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ اس سال کے میں تھیم پارک مزید عالمی ریکارڈ بنائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close