ادیتا گوسوامی بالی ووڈ سے دور
کامیاب فلمیں دینے کے بعد ادیتا گوسوامی بالی ووڈ سے دور
بالی ووڈ اداکارہ ادیتا گوسوامی آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہے۔
اودیتا گوسوامی کی پیدائش 9 فروری کو دہرادون میں ہوئی۔ ادیتا کی والدہ نیپالی اور والد گاڑوالی ہے۔ ادیتا کا بچپن کھٹمنڈو میں گذرا اور اسکے بعد ادیتا اپنی پڑھائی کے لیے دہرادون آگئی۔
View this post on Instagram
گریجویشن کے بعد وہ مممبئی آگئی۔ گوسوامی نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی اور پھر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔
گوسوامی صرف 16 سال کی عمر میں دہرادون میں ایک فیشن انسٹی ٹیوٹ کے لیے ریمپ واک کیا۔
ادیتا گوسوامی نے کئی اشہارات میں کام کیا۔ اور دہلی کی ٹاپ ماڈل بن گئی۔
انہوں نے پیپسی ، ٹائٹن واچز جیسے برانڈز کے لیے بطور ماڈل کام کیا، اور ایکٹر جان ابراہم کے مقابلے فلم پاپ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، یہ فلم پوجا بھٹ کی بطور ڈیبیو ڈائریکٹر تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے زہر فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری سے 9 سال کے افیئر کے بعد سال 2013 میں شادی کرلی۔ دونوں کو ایک بیٹا کرما سوری اور ایک بیٹی دیوی سوری ہے۔
بات جب بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں کی ہوتی ہے تو ان میں ادیتا کا نام ہونا لازمی ہے۔ قریب ایک دہائی کے لمبے کیریئر میں ادیتا گوسوامی نے صرف 14-13 فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں میں وہ اپنی اداکاری سے زیادہ بولڈ اور ہاٹ سینس کو لیکر بحث میں رہی۔