انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر 3′ میں سلمان خان اور کترینہ کیف دوبارہ جلوہ گر ہوں گے

سلمان خان اور کترینہ نے2012 میں فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں ساتھ کام کیا تھا۔

سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا شیڈول سامنے آگیا۔ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز مارچ میں کیا جائے گا۔ یہ فلم بھارت کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی شوٹ کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے۔ یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائینگی۔

جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر فلم کو اسی سال دسمبر میں ریلیز کرنے کی اطلاعات تھیں لیکن اس سال بالی وڈ کی کئی بڑی فلموں کے ریلیز ہونے کی وجہ سے اب ’ٹائیگر3‘ کو اگلے سال عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close