انٹرٹینمنٹ
مہرین سید انکم ٹیکس کی مد میں 8لاکھ 33ہزار روپے کی نادہندہ
ایف بی آر کی ٹیم نے فیشن انڈسٹری میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مہرین سید کا سال دوہزار بارہ کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر مہرین سید کے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں۔
ایف بی آر کی ریکوری ٹیم نے انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور معروف ماڈل مہرین سید کے اکاؤنٹس سے آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔