انٹرٹینمنٹ

اپنا گھر بسانے کے لیے کبھی دوسری عورت کا گھر نہیں اُجاڑتی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ شوہر کی پہلی بیوی اور بچے کا علم ہوتا تو کبھی ان سے شادی نہ کرتی

رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے فائنل میں 14 لاکھ روپے کی رقم لیکر مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہونے والی راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میرے شوہر نے مجھ سے اپنی پہلی بیوی اور بچے کے بارے میں چھپایا تھا جو میں نے پورے بھارت کو بتادیا۔‘

راکھی ساونت نے کہا کہ ’اگر رتیش مجھے پہلے ہی اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں بتا دیتے تو میں کبھی بھی اُن سے شادی نہ کرتی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنا گھر بسانے کے لیے کبھی کسی دوسری عورت کا گھر نہیں اُجاڑتی۔

میں نے پورے دل سے رتیش سے شادی کی تھی اور میں اپنے شوہر سے بہت محبت بھی کرتی ہوں لیکن میری یہ بدقسمتی ہے کہ وہ میری تقدیر میں نہیں۔

راکھی ساونت نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close