انٹرٹینمنٹ

ودیا بالن نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

شادی شدہ زندگی میں جذبوں کا موجود رہنا ضروری ہے

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کامیاب شادی کا راز بتادیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں جذبوں کا موجود رہنا ضروری ہے۔

شادی کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا آسان ہے کہ کوئی بھی اپنے شوہر یا بیوی کو سمجھ لے کہ اسے تو یہ ملنا ہی تھا سو مل گیا، لیکن یہ غلط ہوگا۔

انکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کوئی اپنے شوہر یا بیوی کو اس طرح سے سمجھ لے تو پھر میاں بیوی کے درمیان محبتیں کم ہوجاتی ہیں اور شادی کی کامیابی کا زیادہ تر دارومدار اس امکانی خیال سے گریز میں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کی ہیروئن ودیا بالن نے مزید کہا کہ شادی شدہ زندگی میں بہت کچھ کرنا ہوتا ہے، میں اس سے اتفاق کرتی ہوں کہ آپ کو ایک ایسے شخص کے ساتھ رہنا ہے جو کہ آپکے ساتھ پلا بڑا نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ یہ آسان ہوگا کہ آپ کسی شخص کو یہ سمجھ لیں کہ بس یہ مجھے مل گیا ہے، لیکن پھر یہ معاملہ چلتا نہیں ہے اور اس کی وجہ سے جذبے ختم ہوجاتے ہیں۔

ودیا بالن نے 2012 میں فلم پروڈیوسر سدہارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close