اداکارہ پریانکا نے اپنی قابلیت پر سوال اٹھانے والے صحافی کا منہ بند کردیا
پریانکا نے تنقید کرنے والے صحافی کا منہ بند کردیا
آسٹریلوی صحافی پیٹر فورڈ نے پریانکا چوپڑا اور اُن کے امریکی شوہر نِک جونس کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کرنے پر آسکر اکیڈمی پر تنقید کی ہے۔
رپورٹر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ وہ ان دونوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ان دونوں نے فلموں کے لیے اتنا کام کیا ہے کہ انہیں نامزدگیوں کے اعلان کے لیے منتخب کیا جائے۔
جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی سفر کے کوائف شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ پیٹر فورڈ کے خیالات کی قدر کرتی ہیں، پیٹر فورڈ کی ماہرانہ غور و فکر کے لیے وہ یہاں اپنی 60 سے بھی زیادہ فلمیں شیئر کر رہی ہیں۔‘
Would love your thoughts on what qualifies someone. Here are my 60+ film credentials for your adept consideration @mrpford https://t.co/8TY2sw1dKb pic.twitter.com/T8DnQbtXZG
— PRIYANKA (@priyankachopra) March 16, 2021
آسٹریلوی رپورٹر ٹوئٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس پر اُن کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے ۔