انٹرٹینمنٹ

بھارتی میڈیا شاہ رخ خان کی پُرانی ویڈیو کلپ وائرل کردی

شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے معاشرے کے بارے میں علم ہے تو اس لیے اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنی بیٹی سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے بارے میں علم ہوا تو وہ اُس کا منہ توڑ دیں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے شاہ رخ خان کی ایک پُرانی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ موجود ہیں۔

پروگرام کے دوران کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ ’آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے؟‘

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میرے خیال میں عالیہ بھٹ کو ہر نوجوان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے کیونکہ میں جب بھی کسی سے ملتا ہوں تو یہی سُننے کو ملتا ہے کہ عالیہ اُس کو ڈیٹ کر رہی ہے۔‘

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے کبھی عالیہ سے اس بارے میں پوچھنے کا موقع نہیں ملا حالانکہ وہ میرے لیے میرے بچوں کی طرح ہے۔‘

اداکار کے جواب میں کرن جوہر نے کہا کہ ’کیا آپ ابھی عالیہ سے اس بارے میں پوچھنا چاہیں گے؟ کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھی ہیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں نہیں پوچھوں گا کیونکہ اگر اس عُمر میں عالیہ کے 4 بوائے فرینڈ ہوں گے تو مجھے یہ جان کر مایوسی ہوگی۔‘

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’عالیہ کی عُمر بہت کم ہے اور اس عُمر میں 4 بوائے فرینڈز رکھنا اچھی بات نہیں جس پر عالیہ بھٹ نے کہا میرے 4 بوائے فرینڈز رہے ہیں لیکن اس وقت صرف ایک ہے۔‘

کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’اگر آپ کو اپنی بیٹی سہانا خان کے بوائے فرینڈ کے بارے میں معلوم ہو تو آپ کیا کریں گے؟‘

میزبان کے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’اگر مجھے اس بارے میں کچھ پتہ چلا تو میں اُس کا منہ توڑ دوں گا جس پر کرن جوہر نے کہا کہ تُم نے اپنی بیٹی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔‘

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں نے سہانا پر نظر نہیں رکھی مجھے معاشرے کے بارے میں علم ہے تو اس لیے اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close