انٹرٹینمنٹ
ڈیمی لوویٹو نے کم عمری میں زیادتی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا
ڈزنی میں کام کے دوران واقف کار نے زیادتی کی
امریکی گلوکارہ ڈیمی لوویٹو نے 2000 میں ڈزنی چینل میں کام کیے جانے کے دوران ایک واقف کار کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
گلوکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں اس شخص کو ہر وقت دیکھنا پڑا البتہ ڈیمی نے ان سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کا نام نہیں بتایا۔
گلوکارہ نے کم عمری میں زیادتی کا شکار ہونے کا انکشاف اپنی یوٹیوب ڈاکومینٹری ’ڈانسنگ ود ڈیول‘ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ بعد میں نے اس شخص کو واپس بلایا اور سب کچھ کنٹرول کرنے کی کوشش کی کیونکہ جو کچھ بھی ہوا اس کے باعث میں برا محسوس کررہی تھی۔
امریکی گلوکارہ گزشتہ برس بھی ایک انٹرویو کے دوران 2018 میں لاس اینجلس کے ایک میڈیکل سینٹر میں اپنے ساتھ زیادتی کا انکشاف کرچکی ہیں۔