انٹرٹینمنٹپاکستانپنجاب

فیفا نے حقیقی فٹبال مقابلوں سے زیادہ گیمنگ سے پیسہ کما لیا

لاہور (27 مارچ 2021ء ) فیفا نے حقیقی فٹبال مقابلوں سے زیادہ گیمنگ سے پیسہ کما لیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں میچز کا سلسلہ معطل تھا تب بھی دنیا بھر میں گیمنگ فٹ بال میں شائقین کی کھیل میں دلچسپی عروج پر رہی، ورچوئل پچز پر میچز سے فیفا کو 100ملین ڈالر کی کمائی ہوئی، یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی باڈی گیمنگ کیلئے لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہے۔
کورونا وبا کے دوران 4 فٹ بال ٹورنامنٹس ملتوی ہوئے مگر اس دوران کنٹریکٹ رکھنے والی ایک کمپنی نے فیفا کی معاونت سے 5 گیمنگ ٹورنامنٹس کروائے جن میں سے ایک صرف ایشیا کیلئے تھا۔ ایک فیفا آفیشل کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر کئی کاروبار بہت پیچھے چلے گئےوہیں ویڈیو گیمز کی کمائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹورنامنٹس کے التوا سے ہونے والا خسارہ کم کرنے کی کوشش کرتے رہے جس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close