انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ نےانسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،میں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

عالیہ نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ میں ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کررہی ہوں، آپ کی محبت اور تعاون پر شکر گزار ہوں ، برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک کا کہنا ہے کہ فلم گنگو بائی کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ میں کورونا کی تصدیق کے بعدفلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی کورونا کا شکار رہ چکے ہیں تاہم متعدد بار عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close