انٹرٹینمنٹ

رابعہ بٹ کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ رابعہ بٹ نے اپنے برائیڈل شوٹ کی سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی ہیں جس پر وہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔

 

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر رابعہ بٹ کی جانب سے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیک اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں۔

رابعہ بٹ کی جانب سے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن لکھا گیا ہے جس پر معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے۔

Rabia Butt claps back at haters on Twitter, wishes fans a happy Ramazan -  Daily Times

رابعہ بٹ کا تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اب سمجھ میں آتا ہے کہ کیوں خدا نے نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے،جبکہ اسی کیپشن پر عائشہ عمر کا رابعہ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری حسینہ، آپ سے نظریں ہٹی ہیں کہاں ہیں۔

Pin on Actress

رابعہ بٹ کی ان تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹ کا سلسلہ تا حال جاری ہے جن میں اُن کا رابعہ بٹ کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رابعہ بٹ کی آنکھیں بہت حسین ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close