مومنہ مستحسن ایک بار پھر سنگل
کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے ’آفرین آفرین‘ سے مشہور ہونے والی خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن یوں تو اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ اب کسی رشتے سے منسلک نہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مومنہ نے ویلنٹائنز ڈے پر خود کو موصول ہونے والے تحفے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’سنگل لڑکیوں کو بھی ویلنٹائنز ڈے پر گفٹ ملتے ہیں‘
مومنہ کو یہ تحفہ دراصل ایک فیشن برانڈ کی طرف سے موصول ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک گانے سے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے اس وقت سب کے دل توڑ دیے جب ان کیمنگنی کی تصاویرمنظر عام پر آئیں۔ انہوں نے علی نقوی نامی ایک شخص سے منگنی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
مومنہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے صفحات پر شدید تنقید کی تھی۔
انہوں نے لوگوں سے اپنی ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنانے کی درخواست کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی خبر کا وہ خود اعلان کریں گی۔
اب آج کے دن کی جانے والی ان کی مذکورہ پوسٹ ان کی طرف سے سنگل ہونے کا باقاعدہ اعلان ہے یا نہیں، البتہ اس نے اس بات کا اشارہ ضرور دے دیا کہ مومنہ ایک بار پھر سنگل ہیں۔