انٹرٹینمنٹ

نازک سی دکھنے والی کترینہ کیف سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے دلکش لُکس کیساتھ جِم مووز سے بھی سب کو حیران کردیا

اداکارہ کترینہ کیف نے اس مرتبہ اپنے لُکس کے ساتھ ساتھ اپنے جِم کے اندر مووز سے بھی سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جِم کے اندر مختلف ایکسرسائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترنیہ کیف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں،کسی چیز کو مجبور نہ کریں اسے ہونے دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

نازک سی دکھنے والی کترینہ کیف کو جِم کے اندر مشکل ورزش اور مووز کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے اور انکی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

کترینہ کیف کی شیئر کی گئی ویڈیو سے انکے مداحوں کو پتا بھی چل گیا کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کی ویڈیو کو ساڑھے5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر تعریف کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ متعدد بار اپنی ایکسرسائز کی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close