انٹرٹینمنٹ

خواجہ سراؤں کے ساتھ مردوں کی شادی کرنا جائز، مفتی عبدالقوی

لاہور: مفتی عبدالقوی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے آئے روز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

 

اب انہوں نے خواجہ سراؤں کے ساتھ شادی سے متعلق ایسا بیان داغ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے خواجہ سراؤں کو نصیحت کرڈالی کہ انہیں بھی شادی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں میں اگر مرد یا عورت کی خصوصیات موجود ہیں تو وہ بھی جسمانی اعتبار سے نارمل انسانوں کی طرح شادی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عبدالقوی کے ایسے ہی بیانات اور غیراخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے ان سے رواں سال کے آغاز میں مفتی کا لقب واپس لیا جا چکا ہے۔

ان کے خواجہ سراؤں کی شادی سے متعلق ا س بیان پر حافظ مشتاق احمد نعیمی نامی وکیل نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اپنے اس بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بننے کے بعد بھی عبدالقوی نے روحی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں نے خواجہ سراؤں کی شادی کی متعلق جو کچھ کہا، اس کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کہا ہے تو میں اس پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔اس بیان کی بنیاد پر میرے خلاف مقدمہ قائم نہیں ہو سکتا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close