انٹرٹینمنٹ
خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے شادی کی
حاملہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے شادی کی
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ویبھو ریکھی سے شادی اس لیے نہیں کی، کیونکہ وہ حاملہ ہیں بلکہ یہ تو میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے، یاد رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم دونوں نے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں اکٹھے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
دیا مرزا نے یہ بات انسٹا گرام میں ان سے پوچھے جانے والے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے کہی کہ جس میں بزنس مین ویبھو ریکھی کے ساتھ انکی شادی کی ٹائمنگ کے معاملے کو اٹھایا گیا تھا۔
دیا مرزا نے کہا کہ ہم دونوں نے اس لیے شادی نہیں کی کہ میں پہلے ہی سے امید سے تھیں۔
واضح رہے کہ دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی اس سال فروری میں شادی ہوئی تھی۔