انٹرٹینمنٹ
اداکارہ علیزے شاہ طویل عرصے سے کن مسائل سے دوچار ہیں
اداکارہ علیزے شاہ نے ایک پوسٹ اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے کیل مہاسوں کے مسائل سے دوچار ہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پر سکون اور مزے کی زندگی اس وقت ہی گزاری جا سکتی ہے، جب کسی جلد اچھی اور صاف ہو، تاہم ایسا نہیں ہے، کیوں کہ جلد کے مسائل یعنی ’مہاسوں‘ کے ساتھ بھی خوشگوار زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے چہرے پر کیل مہاسوں کے مسئلے سے لڑ رہی ہیں۔
علیزے شاہ نے کیل مہاسوں کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے پیغام لکھا کہ ان کی جلد ان کی خوبصورتی پیمائش نہیں ہے بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے جو خوداعتمادی سے آتی ہے۔
انہوں نے ایسے مسائل کے شکار افراد کو پیغام دیا کہ وہ کیل مہاسوں کے ساتھ ہی خوش رہنا سیکھیں اور خود سے پیار کریں، تاکہ دوسرے لوگ بھی ان کی خوبصورتی کی تائید کریں۔
انہوں نے چہرے پر سرخ دانے دکھائے جانے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔