لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بناسکتا:اُشنا شاہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کردی ہے۔
اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی عمرے کے دوران کعبہ میں لی گئی برقع پہنے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کردی ہے۔
اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی عمرے کے دوران کعبہ میں لی گئی برقع پہنے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُشنا شاہ نےشیئر کردہ تصویر کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دو سال گزر جانے کے بعد بھی میں یہ تصویر کرنے سے گریزاں ہوں کیونکہ بہت سے لوگ اس پر اپنی رائے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں من گھڑت مفروضات بھی بنانا ان کا پسندیدہ کام ہے۔‘
اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بناسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’تصویر میں موجود زیب تن لباس میرے اچھا ہونے کی ضمانت نہیں بالکل ایسے ہی جیسے لبرل لباس مجھے ایک بدتر شخص بنا سکتا ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف سوچ ہے جو دوسرے کو اچھا یا بُرا بناتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ رمضان المبارک کے اس موقع پر میں دعا کرتی ہوں کہ بحیثیت قوم ہم اپنے اندر ان لوگوں کے لئے رواداری اور قبولیت کا احساس پیدا کریں جو ہم سے مختلف ہیں، وہ لوگ جو مختلف عقائد، رجحانات اور نظریات کے حامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہم دنیا میں موجود تمام مخلوقات کے لیے شفقت رکھیں اور یہ کہ ہم کمزوروں اورناداروں کے لیے کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری بنائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم کمزوروں کے لیے طاقت کے ستون بن جائیں اور ہم خود سے ہی دوسروں کیلئے غلط مفروضات نہ بنائیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ ہم بطور معاشرہ ایک اچھا معاشرہ بنیں اور بطور فرد ایک بہتر انسان بن سکیں۔