انٹرٹینمنٹ
عدالت نے میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا
لاہور : علی ظفر کا کیس می ٹو کا ہائی پروفائل کیس ہے
لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے کہا کہ علی ظفر کا کیس می ٹو کا ہائی پروفائل کیس ہے۔
لینا غنی نے سماعت کے دوران کہا کہ میں سماجی کارکن ہوں ناانصافی کے خلاف آواز بلندکرتی ہوں، میں نے میشا شفیع کی آواز بلند کرنے کے لیے 18 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹ کے بعد علی ظفر نے میرے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا۔
علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیاحمنہ رضا نےعلی ظفر کیخلاف آواز بلند کرنے پر معذرت کی تھی؟
بعد ازاں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی، عدالت نے میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔