انٹرٹینمنٹ

شکیرا ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈ‘ ملنے پر خوش

فیفا ورلڈ کپ 2010 کا مشہور زمانہ آفیشل ٹریک گانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز‘ کی دو کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش اور مسرور ہیں۔

شکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز‘ کی دو کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

گلوکارہ نے اپنی کامیابی کی خبر اپنے مداحوں سے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شیک کو لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز میں دو کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں۔‘

کیٹیگریز کے نام بتاتے ہوئے شکیرا نے لکھا کہ ’انہیں فیوریٹ پاپ آرٹسٹ اور فیوریٹ پاپ سانگ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں۔‘

خیال رہے کہ شکیرا نے اب تک کی 717 نامزدگیوں میں سے 326 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

جن میں تین گریمی ایوارڈز اور 12 لاطینی گریمی ایوارڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ انہیں لاطینی فنکار ہونے کا اب تک کا سب سے بڑا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ لیٹن امریکن میوزک ایوارڈز تقریب جمعرات کی رات فلوریڈا کے سن رائز میں بی بی اینڈ ٹی سینٹر میں منعقد ہوئی تھی جس کی میزبانی جیکولین براقامونٹیس نے کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close