انٹرٹینمنٹ
معروف گلوکارہ فریحہ پرویزنے شوبزکو خیرباد کہہ دیا
مشہور گیت پتنگ باز سجنا سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا، گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑ کر پراپرٹی کا کام شروع کردیا۔
گلوکارہ کا بطور پراپرٹی ڈویلپر پہلا پلازہ بحریہ ٹاؤن میں تعمیر ہورہا ہے گلوکارہ فریحہ پرویز سابق شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں، فریحہ پرویز نے دلبرداشتہ ہوکر شوبز کو خیرآباد کہا۔
نعیم حنیف نے بتایا ہے کہ اپنی شادی ناکام ہونے کے بعد فریحہ پرویز کافی مایوسی کا شکار تھیں۔ تیس سال قبل فریحہ پرویز نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔
اس دوران انہوں نے اپنے سات البم ریلیز کئے ان کا ایک گیت بو کاٹا ہر سال بسنت کے موقع پر پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
فریحہ اپنی نجی زندگی اورکچھ شوبز کے حوالے سے بھی کافی مایوسی کا شکار تھیں، جس کے باعث انہوں نے شوبز سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا۔