انٹرٹینمنٹ

نگار ایوارڈز کا انعقاد کھٹائی میں

ایک پروڈکشن کمپنی نے نگار ایوارڈز کے منتظمین کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں منتظمین کو معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

پروڈکشن کمپنی کے مالک اسامہ قاضی کا کہنا ہے کہ نگار ایوارڈز اور ان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ کیا گیا تھا کہ اگلے 10 برس تک منعقد کیے جانے والے تمام ایونٹس اور تقریبات دونوں کمپنیوں کی شراکت سے منعقد کیے جائیں گی۔

تاہم اب ان ایوارڈز کا آغاز کرنے والے الیاس راشدی کے بیٹے اسلم راشدی اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اسامہ قاضی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ برس اپریل میں کیا گیا تھا اور اس کے تحت دونوں پارٹیاں نگار انٹرٹینمنٹ کی 50، 50 فیصد ملکیت رکھتی ہیں۔

تاہم دسمبر میں نگار انتظامیہ کی جانب سے اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا نوٹس دیا گیا۔ بعد ازاں نگار ایوارڈز کے انتظامی امور کسی تیسری پارٹی کے حوالے کردیے گئے۔

دوسری جانب اسلم راشدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مذکورہ پروڈکشن کمپنی سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔ ان کے مطابق اسامہ قاضی نگار کے لیے معاہدے کے مطابق خدمات انجام دینے میں ناکام ہوگئے اور اب وہ نگار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگار ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ 16 مارچ کو وہ اس کے انعقاد میں کامیاب رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close