انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا
بالی وڈ اسٹار عامر خان کے بعد اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔
گزشتہ دنوں عامر خان نے موبائل فون کے استعمال اور سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ موبائل فون کے باعث کام پر توجہ نہ دینے کو قرار دی تھی۔
اب نوجوان اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ جانے کی خبر کا اعلان نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ائیرپورٹ نہیں ہے لیکن میں ایسا اپنے دوستوں اور مداحوں کیلئے کررہی ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کرے گی تاکہ میرے پروجیکٹ کے حوالے سے آپ سب کو آگاہی ملتی رہے۔