انٹرٹینمنٹ

آسکرایوارڈ کیلئے نامزد شامی سنیماٹوگرافرخالد خطیب کو امریکا آنے سے روک دیا

ٹرمپ انتظامیہ مسلمانوں سے خوفزدہ ہے، آسکرایوارڈ کیلئے نامزد شامی سنیماٹوگرافرخالد خطیب کو امریکا آنے سے روک دیا اور ترکی کے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف تعصب میں ٹرمپ انتظامیہ نے فلمی دنیا کو بھی نہیں بخشا، آسکرایوارڈز میں  نامزد شامی سنیماٹوگرافر خالد خطیب کو امریکی ویزا ملنے کے بعد تقریب میں شرکت کے لئے لاس اینجلس پہنچنا تھا۔

تاہم جب وہ استنبول ایئرپورٹ پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام کی ہدایات کے مطابق خالد خطیب کو نہ صرف روکا گیا بلکہ گرفتار بھی کرلیا گیا، گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ شامی سنیماٹوگرافر خالد خطیب کو  بیسٹ ڈاکیو میٹری فلم “دی وائٹ ہیلمٹس ” کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کا میلہ کل سجے گا لیکن صدرٹرمپ کی پالیسیاں اس ایوارڈ کی تقریب کو بھی متاثر کر رہی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close