مہوش حیات بھارت کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئی
اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں
مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’جس طرح کورونا وائرس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر اثر انداز ہوا ہے، میں واقعی پریشان ہوگئی ہے۔
I am truly disturbed by the way COVID is effecting India. We Pakistanis pray that our neighbours pull through – we’re here to offer whatever help is needed. I urge our own ppl to take heed & understand that this pandemic is not over. We have to follow SOP(s)🙏#IndiaNeedsOxygen
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 25, 2021
مہوش حیات نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم پاکستانی دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ بھارت کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔