انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے اُن کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اُن کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

 

 

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک ٹوئٹر کا ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے: علیزے شاہ

 

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹوئٹ اداکارہ کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔

 

ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر لکھا گیا کہ براہِ کرم! امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 

علیزے شاہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

 

اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بار پھر سے دہرا رہی ہوں، میرا کوئی ٹوئٹ اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close