مرد بھی جنسی تشدد کے متاثرین میں شامل ہیں ، یشما گل
لاہور : ٹیلی ویژن کی اداکارہ یشما گل نے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صنف کا پابند نہیں ، مرد بھی جنسی تشدد متاثرین میں شامل ہیں ۔
انگریزی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق یشما گل جو کہ ماضی میں دماغی صحت اور جانوروں کے حقوق سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہیں نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری میں کہا مرد بھی جنسی ہراسگی کے متاثرین میں شامل ہیں ،جبکہ لڑکوں اور مردوں میں جنسی تشدد کے متاثرین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مردوں کو اکثر غنڈہ گردی اور جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،نوجوان لڑکوں کے خلاف جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے باوجود پاکستان سمیت متعدد ممالک میں مردوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جانا ناقابل فہم سمجھا جاتا ہے ۔
اس سے قبل ڈائریکٹر جمشید محمود مردوں کے خلاف عصمت ریزی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق گفتگو کر کے اس موضع پر بحث کے دروازے کھول چکے ہیں ۔ جمشید محمود کے مطابق پاکستانی میڈیا دیو نے ان کیساتھ ریپ کیا ہے ۔انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ جنسی تشدد سے بچ جانے والے افراد کو تسلیم کریں اور ان کی حمایت کریں۔ انہوں نے ہمارے معاشرے میں موجود مسائل اور مردانہ بدسلوکی کے بارے میں عام بیانیہ اور انہیں کس طرح س کنٹرول کیا جا سکتا ہے پر روشنی ڈالی ۔
اداکار اظفر رحمان نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کی کچھ شریک اداکاروں نے ہراساں کیا تھا ، بعد میں انہوں نے واضح کیا انہیں خواتین فنکاراوں نےجنسی طور پر ہراساں ‘ نہیں کیا ، تمام ہراسانی جنسی ہراسانی کے قابل نہیں ہیں۔ مجھے جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ سب کچھ پاور پلے ، ذلت اور غنڈہ گردی سے متعلق تھا۔ اس کا قطعا کوئی پہلو جنسی ہراسگی کا نہیں تھا۔