انٹرٹینمنٹ

کرن جوہر کا شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ فلم بنانے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے شاہ رخ خان اور رنیبر کپور کو پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے 2 بھائیوں کے مابین پیار کی کہانی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور حال ہی میں فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرن جوہر کی نئی فلم کا فی الحال کوئی نام تو سامنے نہیں آیا البتہ فلم میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو بھی لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ہدایت کار نے اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اس وقت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ کترینہ کیف کے ہمراہ ان کی نئی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں شاہ رخ خان نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close