انٹرٹینمنٹ

پاکستانی دولہے کی اپنی شادی میں ایسی انٹری کہ دیکھ کر امریکی ریسلرکا بھی منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

لاہور: شادی کا دن ہرکسی کیلئے یادگار ہوتاہے ،اس موقع کوزیادہ سے زیادہ خوشگوار بنانے اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خواہشات پوری کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ لاہور میں ایک شہری نے کیا جو ڈبلیوڈبلیو ای کے ریسلرٹرپل ایچ سے اتنا متاثر تھا کہ شادی کے فنکشن میں بھی ایسی انٹری دے ڈالی جیسی ٹرپل ایچ رنگ میں دیتے تھے ۔ اس انٹری کی خبر دیکھتے ہی خود ٹرپل ایچ بھی اپنے آپ کو خاموش نہ رکھ سکے اور کہاکہ ’صرف تصور ہی کرسکتا ہوں کہ ہنی مون کیساتھا‘۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرپل ایچ کا تاثر دینے کی کوشش میں شادکے شرکاء کی تالیوں کی گونج میں دولہا سرخ قالین پر ہیوی ویٹ چیمپئن شپ بیلٹ کندھوں پر لٹکائے داخل ہوا جبکہ پس منظر میں کسی رومانوی میوزک کی بجائے ’ یہ وقت گیم کھیلنے کا ہے‘( its time to play the game  ) کی دھنیں سنائی دے رہی تھی۔

دولہے کی اس اینٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ایسے میں ٹرپل ایچ بھی ٹوٹ کر چاہنے والے اپنے اس مداح کی خبر پر خاموش نہ رہ سکے اور ٹوئیٹر ہینڈل سنبھال لیا۔

ٹرپل ایچ نے لکھا کہ ’ صرف تصور ہی کرسکتا ہوں کہ ہنی مون کیسا تھا‘۔

 یہ کوئی زیادہ انہونی بات نہیں تھی کہ پاکستانی نوجوان نے اپنے پسندیدہ ریسلر کے روپ میں لطف اندوز ہونے کی کوشش کی ، گزشتہ سال ہی دنیا کے سب سے بھاری ہونے کے دعوے دار خیبرپختونخواکے ایک بلڈر نے پاکستانی اور عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جس نے ڈبلیوڈبلیو ای میں لڑنے کی خواہش بھی ظاہر کردی تھی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب میں ایک دولہا شیر کے پنجرے پر بیٹھ کر دلہن لینے کے لیے پہنچا تھااور اسے مہنگی ترین شادی بھی قراردیاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close