انٹرٹینمنٹ

دنیا کی پرکشش ترین دادی نے اپنی خوبصورتی اور جوانی کا راز بتادیا

نیویارک: دنیا کی پرکشش ترین دادی کہلانے والی خاتون، جو اپنی اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتی ہے، نے بالآخر اپنی دیرپا خوبصورتی اور جوانی کا راز دنیا کوبتا دیا ہے۔

 

 

 

اس خاتون کا نام جینا سٹیورٹ ہے جو کئی دہائیوں سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے اور اب وہ دادی بن چکی ہے مگر لوگ اسے اپنی بیٹیوں کی ہم عمر قرار دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر اسے ’دنیا کی پرکشش ترین دادی‘ قرار دیا جاتا ہے۔

 

اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اس کی دیرپا خوبصورتی کا راز ایک ’میڈیٹیرینین ڈائٹ‘ (Mediterranean diet) ہے جس میں ’ریڈ وائن‘ بھی شامل ہے۔

 

 

جینا سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ یہ میڈیٹیرینین ڈائٹ اور روزانہ ریڈ وائن کا ایک گلاس پینا ہی اس کی دیرپا خوبصورتی کا راز ہے۔

 

 

یہ میڈیٹیرینین ڈائٹ انسان کی عمر بڑھاتی ہے اور میں طویل عرصے سے اس ڈائٹ پر کاربند ہوں۔ اس کے علاوہ ریڈ وائن میں پولی فینولز نامی کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتے اور عمر رسیدگی کے پراسیس کو سست کر دیتے ہیں۔

 

تاہم ہمیشہ ریڈ وائن اعتدال میں پینی چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ لوگوں کو ’Resveratrol‘ نامی ایک پراڈکٹ استعمال کرنی چاہیے جو انگوروں سے بنتی ہے۔ یہ بھی ایک ثابت شدہ پراڈکٹ ہے جو انسان کی زندگی میں اضافہ کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close