انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی

اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر مسجد الاقصیٰ پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کردیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے معصوم بچوں پر حملوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب دل دہلا دینے والا ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ یہ انسانیت پر بدترین حملے ہیں اور جو اس پر خاموش ہے اس کا شمار انسانوں میں نہیں ہونا چاہیے، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔اداکار و گلوکار فرحان سعید نے بھی مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے حملے کو دہشتگردی قرار دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں: نسلی اور مذہبی بنیاد پر تفریق کو انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جاتا ہے: ایچ آر ڈبلیو

اس معاملے پر دنیا کی خاموشی جرم ہے، فرحان سعید نے سوال کیا کہ کس طرح آخر بین الاقوامی برادری بیٹھ کر یہ سب ہوتا دیکھ رہی ہے؟
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے باوجود میڈیا سمیت دنیا بھر کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے علاوہ میڈیا اور دنیا نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، اشناشاہ نے مزید لکھا کہ یہ لمبا باب (مسجد الاقصیٰ پر حملہ) تاریخ کا شرمناک واقعہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close