’سی این این اور مغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے
اداکار شہریار منور صیہونی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت کے معاملے پر امریکا سمیت مغربی میڈیا پر برس پڑے
اداکار شہریار منور کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف امریکا اور مغربی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
شہریار منور نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ سی این این اور مغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے، عمومی طور پر مغرب اور بالخصوص امریکا کو اس مشکل وقت میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
اداکار نے لکھاکہ کیا مظلوموں کو آزاد کرنے کا دعویدار یہ وہی امریکا ہے جس نے کوریا، ویتنام، لیبیا اور شام پر غیر قانونی حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے آواز بلند کر لی
شہریا ر منور نے اپنی اسٹوری میں مزید کہا کہ میرا دل اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خون کے آنسو رو رہا ہے، ناانصافی اور ظلم وبربریت سے افسردہ ہوں، ریاستی دہشتگردی سے افسردہ ہوں، اسرائیل سے افسردہ ہوں۔
مسجد الاقصیٰ میں مسلسل کئی روز سے کشیدہ صورتحال قائم ہے، ستائیسویں شب پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور اسٹن گرنیڈز مارے جس سے سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے عید سے پہلے فلسطینیوں پر قیامت ڈھاتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی، 130 راکٹ حملوں میں کئی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا،