اگر گھر پر میں چلبل پانڈے کی طرح چلوں تو والدین مجھے تھپڑ ماریں گے : سلمان خان
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہےکہ اگر حقیقی زندگی میں میں گھر پر چلبل پانڈےکی طرح چلوں تو میرے والدین مجھے تھپڑ ماریں گے ۔
اپنی آنے والی فلم رادھے کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب میں نوجوان تھا اور کوئی فلم دیکھتا تھا تو میں بھی اسی ہیرو کی طرح بننا چاہتا تھا، اور مجھے لگتا ہےکہ یہ کل ہی کی بات ہو میں اب بھی عام لوگوں سے مختلف نہیں اور جب کوئی فلم دیکھتا ہوں تو اس کےکردار جیسا بننا چاہتا ہوں، فلموں میں ہیرو جو اچھےکام کرتا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور اس کردار کو اپنے ساتھ گھر لے جانا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو میں ایکشن فلمیں کرتا ہوں جیسا کہ دبنگ کاکردار ہے اسے میں گھر نہیں لےکر جاسکتا، ‘ رادھے بھی ایک کردار ہے، اسے بھی میں گھر نہیں لےکر جا سکتا، اگر میں اپنے والدین کے سامنے چلبل پانڈے کی طرح چلوں تو میرے والد مجھے ماریں گے، والدہ تھپڑ ماریں گی اور بہن بھائی بھی شرمندہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا
سلمان کا کہنا تھا کہ گھر پہ ہم ایک بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں لیکن فلم میں کردار ہوتا ہے لیکن اس میں بھی بہت سی اچھی چیزیں ہوتی ہیں۔
ایک سوال پر سلمان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ‘بجرنگی بھائی جان جیسے کیریکٹر کو میں گھر لاسکتا ہوں اور اگر مجھ سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے ایسے کردار میں سے 15 سے 20 فیصد بھی گھر میں عمل ہوگیا تو میرا مقصد پورا ہوگیا۔