انٹرٹینمنٹ

انیلہ مرتضیٰ فیشن انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز کے باعث جگمگاتا ستارہ

کراچی : اگر معروف شخصیات اور سلیبرٹیز کے اسٹائل کی بات کی جائے تو انیلہ مرتضیٰ کا نام سرفہرست رہے گا جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور تجربہ سے انڈسٹری کے تمام بڑے ستاروں کیلئے اسٹائلنگ کی۔

 

 

 

کسی بھی سپر اسٹار کو اس کے انداز کے مطابق چار چاند لگانے کے باعث انیلہ مرتضیٰ ہمیشہ انڈسٹری کی راہنمائی کرتی نظرآئی ہیں۔ دور جدید کے تمام رجحانات اور خوبصورت انداز کے باعث کو اپناتے ہوئے وہ کسی بھی شخص کوسینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں منفرد اور نمایاں ظاہر کرسکتی ہیں۔

 

 

 

کلاسیکی ڈیزائن ہو یا مشرقی و مغربی انداز انیلہ مرتضیٰ پر انداز کو خوب سے خوبصورت بنانے کی مہارت رکھتی ہیں۔ معروف اسٹائلسٹ نے انڈسٹری کی بہت سی معروف شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں مایا علی، ثناء جاوید، انمول بلوچ، میرا اور مہوش حیات (میوزک وڈیو بلی اور گینگسٹر گڑیاکیلئے)سمیت دیگر سرفہرست ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close