کنگنا نے جو کچھ ارمیلا کی پرفارمنس کے بارے میں کہا وہ پریشان کن ہے
بالی ووڈ : کنگنا کے ارمیلا سے متعلق بیان پر رام گوپال ورما پریشان
کنگنا رناوت کے ارمیلا ماٹونڈکر پر نامناسب تبصرے پر ہدایت کار و فلم ساز رام گوپال ورما پریشان ہوگئے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا پورا نقطہ نظر میرے خیال سے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے، تاہم کبھی کبھار یہاں پر ایسی زبان بھی استعمال ہوسکتی ہے، تاہم اگر کوئی جارحانہ مزاج اختیار ہی نہ کرے تو پھر آزادی اظہارِ رائے کی کیا ضرورت ہے؟
انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے کنگنا نے جو کچھ ارمیلا اور اس کی پرفارمنس کے بارے میں کہا وہ پریشان کن ہے۔
رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ یہ کنگنا رناوت کا نقطہ نظر ہے، لہٰذا میں کنگنا کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم بطور ہدایتکار میں نے یہ محسوس کیا کہ ارمیلا کتنی ہرفن مولا اداکارہ ہیں۔
خیال رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے رام گوپال ورما کے ساتھ بھوت، رنگیلا، کون، ستیا اور ایک تھی حسینہ جیسی نامور فلموں میں کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوت اور ارمیلا ماٹونڈکر کے درمیان لفظی جنگ کے دوران پچھلے سال بھی رام گوپال ورما ارمیلا کے حق میں بیان دے چکے ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اور کنگنا کے ارمیلا سے متعلق غیر اخلاقی بیان سے پریشان ہیں؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ’جی ہاں! میں اس سے پریشان ہوں، لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ یہ سب بنیادی طور پر آزادی اظہارِ رائے ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ آزادی اظہارِ رائے کی بات کرتے ہیں تو یہ تب ہوگا جب یہ کسی کو ناراض کرے۔