انٹرٹینمنٹ

للی رائین ہارٹ ڈپریشن کا شکار

امریکی اداکارہ للی رائین ہارٹ ’ڈپریشن‘ میں مبتلا

اداکارہ للی رائین ہارٹ نے فکرمندی اور ڈپریشن کا شکار ہونے سے متعلق اور اس سے نمٹنے کےحوالے سے بات کی ہے۔

24 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر خود کے ڈپریشن کا شکار اور اس سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے لوگوں پر زور دیا کہ اس بیماری میں مدد مانگنے میں شرمندگی محسوس نہ کی جائے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ دن تو مجھے لگا کہ میں واقعی ڈپریشن سے شکست کھا گئی ہوں، یہ ایک تھکا دینے والی جنگ ہوتی ہے۔ میری طرح اس بیماری سے لڑنے والوں کے لئے یہ یاد دہانی ہے کہ ایسے دن آتے ہیں جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ اب مزید اس بیماری سے نہیں لڑسکتے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ کو کسی کو بھی اپنی ذہنی صحت کا جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔خود کو ترجیح دیں، آرام کے لئے وقت نکالیں اور اچھے لوگوں کا ساتھ اپنائیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں للی رائین ہارٹ نے لکھا کہ یاد رکھیں آپ لڑسکتے ہیں اور کل کا دن خوبصورت ہوسکتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close