غزہ کی تباہی بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں
سجل علی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری دہشتگردی پر آواز بلند کرلی
سجل علی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری دہشتگردی پر آواز بلند کرلی
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں سجل علی نے ایک ٹوٹ بھی تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی ابتر صورتحال کرنے والوں سے سوال کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا غزہ کے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا آپ انسانیت پر یقین بھی رکھتے ہیں؟
اداکارہ نے لکھا ہے کہ اس تباہی کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، غزہ کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ براہ کرم فلسطین کے لوگوں کی مشکلات سے نظریں پھیرنے سےگریز کریں جن کا وہ کئی دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کو بچائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔