پاکستانی فنکار کو ہندوستان میں کام نہیں کرنے دیں گے
مہاراشٹر : ایم این ایس نے کہا ہے کہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو ہندوستان میں کام نہیں کرنے دے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاست دان راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونیرمن سینا ونگ کے صدر نے کہا ہے کہ ہم ماہرہ خان یا کسی دوسرے پاکستانی فنکاروں کو یہاں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے خواہ وہ مہاراشٹر ہو یا ملک کے کوئی بھی حصہ۔
بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔