انٹرٹینمنٹ

ہوٹل کے شیشے کی وجہ سے جوڑے کو شرمندگی اُٹھانا پڑگئی

ایڈنبرا : سکاٹ لینڈ میں ہوٹل کے کمرے میں جنسی تعلق قائم کرنے والا لڑکا اور اس کی گرل فرینڈ ایک غلط فہمی کی وجہ سے ایسی خفت کا شکار ہو گئے کہ سننے والوں کے چہرے بھی شرم سے لال ہو جائیں۔

 

 

 

ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام رابیکا ہے جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @rebekkamccabeپر اپنے اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پیش آنے والا یہ شرمناک واقعہ بیان کیا ہے۔

 

رابیکا بتاتی ہے کہ میں اور میرا بوائے فرینڈ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ہم نے جنسی تعلق قائم کیا۔

 

رابیکا ویڈیو میں بتاتی ہے کہ ہم دونوں نے کھڑکی کے پردے بند نہیں کیے تھے کیونکہ ہمارے خیال میں کھڑکی کا شیشہ اس قسم کا تھا کہ جس سے باہر سے نظر نہیں آتا تھا مگر بعد میں ہمیں بتا چلا کہ ہمارا خیال غلط تھا۔

 

جنسی تعلق کے دوران ہی ہمیں استقبالیہ سے فون آیا، جس میں استقبالیہ پر موجود لڑکی نے کہا کہ ’پلیز اپنی کھڑکی کا پردہ بند کر لیں، آپ باہر سے لوگوں کو نظر آ رہے ہیں۔

 

رابیکا کا کہنا تھا کہ آج اس واقعے کے دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، جس کے بارے میں سوچ کر آج بھی مجھے شرم آتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close